ایرانی حملے میں ہلاک چھ امریکی فوجیوں کی میتیں وطن پہنچ گئیں، 70 فیصد امریکی جنگ مخالف، سروے

ایران کے جوابی حملے میں کویت میں مارے جانے والے چھ امریکی فوجیوں کی میتیں امریکا پہنچا دی گئیں، جہاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب میں شرکت کی۔
ایران کے جوابی حملے میں کویت میں ہلاک ہونے والے چھ امریکی فوجیوں کی میتیں امریکا پہنچا دی گئی ہیں۔ ان فوجیوں کی واپسی کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی، جسے فوجی روایت کے مطابق انتہائی احترام کے ساتھ انجام دیا جاتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بطور مسلح افواج کے سربراہ اس تقریب میں شرکت کی اور ہلاک فوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول ہے، پاسدارانِ انقلاب ہتھیار ڈال دے، اسرائیلی وزیر اعظم
ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ یہ امریکی عوام کے لیے انتہائی افسوسناک دن ہے کیونکہ ملک کے چھ فوجیوں نے اپنی جانیں گنوا دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فوجی اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے مارے گئے اور ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
دوسری طرف ایک حالیہ سروے کے مطابق امریکا میں اکثریت ایران کے خلاف جاری جنگ کی مخالفت کر رہی ہے۔ نتائج سے ظاہر ہوا ہے کہ تقریباً ستر فیصد امریکی اس جنگ کے خلاف ہیں، جبکہ صرف تیس فیصد افراد اس کی حمایت کرتے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے جنگ کے انسانی نقصانات سامنے آئیں گے، ممکن ہے امریکی عوام کی رائے مزید تبدیل ہو جائے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












