اتوار، 8-مارچ،2026
اتوار 1447/09/19هـ (08-03-2026م)

برطانیہ کی فوجی مدد مسترد، ایران جنگ میں عدم تعاون ہمیشہ یاد رکھیں گے، ٹرمپ

08 مارچ, 2026 13:17

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کو مشرق وسطیٰ میں برطانوی طیارہ بردار بحری جہازوں کی ضرورت نہیں ہے اور ایران کے ساتھ جنگ کے دوران برطانیہ کی جانب سے عدم تعاون کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ برطانوی شاہی بحریہ کا ایک طیارہ بردار جہاز مشرق وسطیٰ بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کو واضح طور پر بتا دیا ہے کہ امریکا کو اب برطانوی امداد کی ضرورت نہیں کیونکہ امریکا پہلے ہی یہ جنگ جیت چکا ہے۔

اپنے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر جاری پیغام میں ٹرمپ نے لکھا کہ برطانیہ جو کبھی امریکا کا عظیم اتحادی تھا، اب مشرق وسطیٰ میں اپنے دو طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے پر غور کر رہا ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اب اس مدد کی ضرورت نہیں لیکن اس رویے کو یاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے بحرین میں امریکی اڈے پر مسلسل حملے، مگر امریکہ خاموش کیوں؟

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کو ایسے لوگوں کی ضرورت نہیں جو جنگ جیتنے کے بعد میدان میں شامل ہونے کی کوشش کریں۔ نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر برطانیہ دو ہفتے پہلے تعاون کرتا تو بہتر ہوتا لیکن اب امریکا کو اس کی ضرورت نہیں۔

دوسری جانب برطانوی حکومت کے اندر بھی اس معاملے پر بحث جاری ہے۔ برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر نے اپنی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ اسے ایران کے ساتھ کشیدگی کے معاملے پر ابتدا سے ہی امریکا کا ساتھ دینا چاہیے تھا۔ یہ تنازعہ ماضی کی بڑی جنگوں جیسا نہیں ہے بلکہ امریکا کے ساتھ مضبوط تعلقات برطانیہ کی سلامتی کے لیے اہم ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔