خلیجی تعاون کونسل کا بحرین اور کویت پر ایرانی حملوں کی مذمت

خلیجی تعاون کونسل نے بحرین اور کویت کے خلاف ایران کے مسلسل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرناک اقدام قرار دیا ہے۔
خلیجی تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کی کارروائیاں کشیدگی کو مزید بڑھانے کی پالیسی کو ظاہر کرتی ہیں اور یہ حملے خطے کے امن کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔
انہوں نے ایران کے ان اقدامات کو سخت الفاظ میں قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں اہم تنصیبات اور شہری ڈھانچے کو نشانہ بنانا بین الاقوامی اصولوں اور معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : تیل تنصیبات اور پانی کے پلانٹ پر حملے، ایران نے سنگین نتائج کی وارننگ دے دی
جاسم البدیوی نے کہا کہ خلیجی تعاون کونسل کے تمام رکن ممالک بحرین اور کویت کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی سلامتی، خودمختاری اور اہم تنصیبات کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔
خلیجی تعاون کونسل میں چھ خلیجی ممالک شامل ہیں، جن میں سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین اور عمان شامل ہیں۔ یہ اتحاد خطے میں سیاسی اور سلامتی کے معاملات میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









