ایران کی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول ہے، پاسدارانِ انقلاب ہتھیار ڈال دے، اسرائیلی وزیر اعظم

اسرائیلی وزیراعظم نے ایران کی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ پوری طاقت کے ساتھ جاری رکھی جائے گی۔
اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے امریکا کے ساتھ مل کر ایران کی فضائی حدود پر تقریباً مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ایران کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کا نشانہ بننے والے تمام ممالک کے ساتھ اسرائیل کھڑا ہے اور ایسے ممالک مسلسل اسرائیل سے رابطے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ان ممالک کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا جو ایرانی حملوں سے متاثر ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کی اسرائیل اور امریکی اہداف پر میزائلوں اور ڈرونز کی بارش، 200 امریکی فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ
نیتن یاہو نے پاسدارانِ انقلاب کے اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ہتھیار ڈال دیں تو انہیں نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا مقصد ایران کی عسکری طاقت کو کمزور کرنا ہے اور اس سلسلے میں کارروائیاں جاری رہیں گی۔
اسرائیلی وزیراعظم نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے ایک منظم منصوبہ موجود ہے، جس کا مقصد ایرانی حکومت کا خاتمہ ہے۔ ان کے مطابق اسرائیل اس جنگ کو اپنی سلامتی کے لیے ضروری سمجھتا ہے اور اس حوالے سے کسی دباؤ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج اور اس کے اتحادی اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے اور خطے میں موجود خطرات کو ختم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












