اتوار، 8-مارچ،2026
اتوار 1447/09/19هـ (08-03-2026م)

ایران کی اسرائیل اور امریکی اہداف پر میزائلوں اور ڈرونز کی بارش، 200 امریکی فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ

08 مارچ, 2026 09:54

ایرانی میڈیا کے مطابق میزائلوں اور ڈرونز سے کیے گئے حملوں میں اسرائیل کے حیفا شہر میں واقع نیول اڈے اور کویت میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیل اور مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی تنصیبات کے خلاف نئے جوابی حملوں کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کے جاری فوجی آپریشن ’’وعدۂ صادق‘‘ کی ستائیسویں لہر کے تحت مختلف مقامات پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔

پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ اس تازہ کارروائی میں کویت میں واقع امریکی فوجی اڈے عریفجان کے صدر دفتر کو انتہائی درستگی کے ساتھ مار کرنے والے میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

ادھر ایرانی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے ساحلی شہر حیفا میں واقع ایک اہم نیول اڈے پر بھی حملہ کیا گیا۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق اس کارروائی میں خیبر شکن میزائلوں اور بغیر پائلٹ طیاروں کا استعمال کیا گیا۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ حیفا میں کیے گئے اس حملے کا ہدف اسرائیلی بحری تنصیبات تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہداء کی تعداد 1,332 تک جاپہنچی

خبر رساں اداروں کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی تصدیق سامنے نہیں آئی، تاہم صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اسرائیلی حکام کی جانب سے بھی اس واقعے کے بارے میں تفصیلات سامنے آنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب نے ایک اور دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں تقریباً دو سو امریکی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔ ایرانی حکام کے مطابق بحرین میں قائم ایک امریکی بحری اڈے پر حملے میں اکیس امریکی اہلکار مارے گئے۔

ایرانی ذرائع نے یہ بھی کہا کہ تہران کی آئل ریفائنری پر حملے کے جواب میں اسرائیل کی حیفا ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا۔ مزید یہ کہ ایک امریکی تیل بردار جہاز کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔