ایران جنگ سرے سے ہونی ہی نہیں چاہیے تھی، چینی وزیر خارجہ

چین کے وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف جاری حملوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاقت کا استعمال کسی مسئلے کا حل نہیں اور اس جنگ کو فوری طور پر روکنا چاہیے۔
چین نے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ طاقت کا استعمال کسی بھی مسئلے کا پائیدار حل نہیں ہو سکتا۔
چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا تھا کہ یہ جنگ سرے سے ہونی ہی نہیں چاہیے تھی اور موجودہ صورتحال خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک میں حکومت کی تبدیلی کے منصوبوں کو عالمی سطح پر قبولیت حاصل نہیں ہوتی اور ایسے اقدامات مزید کشیدگی کو جنم دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران جنگ سے سب سے زیادہ فائدہ کس کو ہوگا؟
چینی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور خلیجی ممالک کی سلامتی اور خودمختاری کا مکمل احترام کیا جانا چاہیے۔ ان کے مطابق بین الاقوامی برادری کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جو خطے میں کشیدگی کو بڑھا سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال کو مزید پھیلنے سے روکنا انتہائی ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑے ممالک کو چاہیے کہ وہ اس بحران کے حل کے لیے تعمیری کردار ادا کریں اور سفارتی ذرائع کو ترجیح دی جائے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












