امریکا کے خلاف چھ ماہ تک جنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں، ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور

ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکا اور اسرائیل کے خلاف چھ ماہ تک شدید جنگ جاری رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے مطابق ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور کے ترجمان علی محمد نائینی نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج موجودہ رفتار کے ساتھ امریکا اور اسرائیل کے خلاف کم از کم چھ ماہ تک شدید جنگ جاری رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
علی محمد نائینی نے کہا کہ ایران اب تک جنگی کارروائیوں میں پہلی اور دوسری نسل کے میزائل استعمال کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس اس سے کہیں زیادہ جدید اور مؤثر ہتھیار موجود ہیں، جنہیں ضرورت پڑنے پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران میں امریکی زمینی فوج بھی بھیجی جا سکتی ہے، امریکی صدر
انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں ایران ایسے جدید اور نسبتاً کم استعمال ہونے والے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل میدان میں لا سکتا ہے، جو دشمن کے لیے غیر متوقع ثابت ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کی عسکری صلاحیتیں صرف موجودہ ہتھیاروں تک محدود نہیں بلکہ ملک کے پاس جدید دفاعی نظام اور متنوع ہتھیاروں کا وسیع ذخیرہ موجود ہے۔
ایرانی ترجمان کے مطابق ایران اپنی خود مختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حالات مزید کشیدہ ہوتے ہیں تو ایران اپنی مکمل دفاعی قوت بروئے کار لانے سے بھی گریز نہیں کرے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












