پیر، 9-مارچ،2026
پیر 1447/09/20هـ (09-03-2026م)

اسرائیل کا لبنان کی رہائشی عمارت پر حملہ، معصوم بچوں سمیت 19 افراد شہید

08 مارچ, 2026 15:48

جنوبی لبنان کے ایک گاؤں میں اسرائیلی طیاروں نے ایک تین منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں معصوم بچوں سمیت متعدد شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

لبنان کی نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے جنوبی لبنان کے گاؤں سر الغربیہ میں ایک تین منزلہ عمارت پر وحشیانہ حملہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی لبنان پر وحشیانہ بمباری جاری، شہداء کی تعداد 123 ہوگئی

اس فضائی کارروائی کے نتیجے میں بچوں سمیت 19 افراد شہید ہو چکے ہیں۔ حملے کے بعد سول ڈیفنس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے اور لاشوں کو بازیاب کرنے کے لیے امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

شہداء کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ اس حملے نے علاقے میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے، جبکہ شہری اپنی مدد آپ کے تحت اور ریسکیو ٹیموں کی مدد سے ملبہ ہٹا کر مزید افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔