ایران میں تیل تنصیبات پر حملے کے باعث زہریلی بارش کا خطرہ

امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد تباہ شدہ شہری تنصیبات اور اسپتالوں میں زخمی ہونے والوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے ایک سنگین انسانی بحران کو جنم دیا ہے۔
ایرانی ہلال احمر سوسائٹی نے انکشاف کیا ہے کہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک کم از کم 9 ہزار 679 شہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور اسرائیل نے ایران میں 105 سویلین مقامات کو نشانہ بنایا، ہلالِ احمر
ریلیف تنظیم کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ان تباہ شدہ تنصیبات میں 7 ہزار 903 رہائشی مکانات اور ایک ہزار 617 تجارتی یونٹس شامل ہیں۔
ایرانی ہلال احمر نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ تیل کی تنصیبات پر ہونے والے دھماکوں کے بعد ہونے والی بارش زہریلی ہو سکتی ہے، جو جلد پر کیمیائی زخموں اور پھیپھڑوں کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











