اتوار، 8-مارچ،2026
اتوار 1447/09/19هـ (08-03-2026م)

ایران پر حملوں کے باوجود حکومت کی تبدیلی ممکن نہیں، امریکا کی اٹھارہ خفیہ ایجنسیوں کی مشترکہ رپورٹ

08 مارچ, 2026 13:17

امریکی خفیہ اداروں کی مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران پر بڑے پیمانے پر حملوں کے باوجود وہاں حکومت کی تبدیلی ممکن نہیں اور اپوزیشن کے اقتدار میں آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

امریکا کی اٹھارہ خفیہ ایجنسیوں کی مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران پر بڑے پیمانے پر فوجی حملوں کے باوجود وہاں حکومت کی تبدیلی ممکن نہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی اپوزیشن کے لیے ملک پر کنٹرول حاصل کرنا انتہائی مشکل ہے اور بیرونی حملوں کے ذریعے ایرانی قیادت کو مکمل طور پر ختم کرنا بھی ممکن نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : خلیجی تعاون کونسل کا بحرین اور کویت پر ایرانی حملوں کی مذمت

اطلاعات کے مطابق یہ رپورٹ ایران کے خلاف فوجی کارروائی شروع ہونے سے ایک ہفتہ پہلے مکمل کی گئی تھی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ایران کے اندر سیاسی اور عسکری ڈھانچہ اس قدر مضبوط ہے کہ بیرونی حملے حکومت کے خاتمے کا باعث نہیں بن سکتے۔

واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ فار نیئر ایسٹ پالیسی کی ایک سینئر محقق نے بھی اس حوالے سے کہا ہے کہ امریکی دباؤ کے سامنے جھکنا ایرانی قیادت کے نظریاتی اصولوں کے خلاف ہے۔ اسی وجہ سے ایران کی قیادت کسی بھی بیرونی دباؤ کے باوجود اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نظر نہیں آتی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔