ایران میں امریکی زمینی فوج بھی بھیجی جا سکتی ہے، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ ایران میں امریکی زمینی فوج بھیجی جا سکتی ہے، تاہم اس بارے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخائر کو محفوظ بنانے کے لیے مستقبل میں امریکی زمینی فوج بھیجی جا سکتی ہے۔ یہ اقدام ایران کے جوہری پروگرام کو ختم کرنے کی کوششوں کا حصہ بن سکتا ہے۔
صدارتی طیارے میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کسی وقت ممکن ہے کہ امریکا ایسا فیصلہ کرے۔ ان کے مطابق اگر ایسا کیا گیا تو یہ ایک بہت بڑا قدم ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت امریکا نے ایسا کوئی اقدام نہیں کیا، لیکن مستقبل میں یہ ایک ایسا امکان ہے، جس پر غور کیا جا سکتا ہے۔ ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے مختلف آپشن زیر غور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کی میزائل اور ڈرون صلاحیت کم کردی، وہ غیر مشروط ہتھیار ڈال دے، ٹرمپ
امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف گزشتہ ہفتے شروع کی گئی جنگ کے ناقدین کا کہنا ہے کہ صرف فضائی حملوں کے ذریعے ایران کی فوجی صلاحیت مکمل طور پر ختم کرنا یا اسے جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا ممکن نہیں ہوگا۔
اسی تناظر میں جب ٹرمپ سے زمینی فوج بھیجنے کے امکان کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے اس امکان کو مکمل طور پر مسترد نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کیا ایسا ہو سکتا ہے؟ ممکن ہے کہ کسی مناسب وجہ کی بنا پر ایسا کیا جائے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر کبھی امریکا نے زمینی فوج بھیجنے کا فیصلہ کیا تو اس وقت تک ایران کو اس قدر نقصان پہنچ چکا ہوگا کہ وہ زمینی سطح پر مؤثر مزاحمت کرنے کے قابل نہیں رہے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












