ایرانی صدر نے مجتبیٰ خامنہ ای کو قومی وقار کی علامت قرار دے دیا

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے مجتبیٰ خامنہ ای کے رہبر اعلیٰ منتخب ہونے کو ایران کے لیے طاقت، وقار اور قومی اتحاد کے نئے دور کا آغاز قرار دیا ہے۔ ۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے مجلس خبرگان کی جانب سے مجتبیٰ خامنہ ای کو نئے رہبر اعلیٰ منتخب کیے جانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایران کے سیاسی اور قومی مستقبل کے لیے انتہائی اہم قرار دیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے بیان میں صدر نے کہا کہ یہ فیصلہ اسلامی جمہوریہ ایران کی عوامی خواہشات اور قومی اتحاد کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے سپریم لیڈر منتخب
مسعود پزشکیان نے کہا کہ مجتبیٰ خامنہ ای کا انتخاب دراصل اس بات کا ثبوت ہے کہ ایرانی قوم اپنے سیاسی اور نظریاتی نظام کے تحفظ کے لیے متحد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو درپیش بیرونی دباؤ اور سازشوں کے باوجود ملک کے اندر قومی یکجہتی ایک مضبوط دیوار کی طرح قائم ہے۔
صدر کے بیان میں کہا گیا کہ نئی قیادت کے تحت ایران ایک ایسے دور میں داخل ہو رہا ہے، جس میں قومی وقار اور طاقت کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے ہمیشہ مشکل حالات میں اپنے نظام اور قیادت کا ساتھ دیا ہے اور یہی اتحاد ملک کو ہر بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










