تیل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی سلامتی کی معمولی قیمت ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث تیل کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ عالمی سلامتی کے مقابلے میں بہت چھوٹی قیمت ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطوں کے ایک پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں کہا کہ حالیہ دنوں میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے، تاہم یہ صورتحال عارضی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی ایران کے جوہری پروگرام سے پیدا ہونے والا خطرہ ختم ہوگا، تیل کی قیمتیں بھی نیچے آنا شروع ہو جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں : ایران جنگ کے باعث خام تیل سو ڈالر سے تجاوز کر گیا
امریکی صدر نے کہا کہ دنیا کے امن اور سلامتی کے لیے بعض اوقات اقتصادی دباؤ برداشت کرنا پڑتا ہے۔ اگر تیل کی قیمتوں میں کچھ عرصے کے لیے اضافہ ہو بھی جائے تو یہ عالمی سلامتی کے لیے ایک معمولی قیمت ہے۔
ٹرمپ نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ صرف نادان لوگ ہی اس حقیقت کو نظر انداز کر سکتے ہیں کہ ایران کے جوہری پروگرام کو روکنا عالمی امن کے لیے ضروری ہے۔
واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ سن دو ہزار بائیس میں روس اور یوکرین کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سب سے زیادہ سمجھا جا رہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












