مجتبیٰ خامنہ ای کے انتخاب پر خوش نہیں ہوں، امریکی صدر

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں مجتبیٰ خامنہ ای کے رہبر اعلیٰ منتخب ہونے پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے سے خوش نہیں ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹیلی وژن انٹرویو میں ایران کی نئی قیادت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ مجتبیٰ خامنہ ای کے انتخاب سے خوش نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران ماضی میں مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک کو میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کرتا رہا ہے، تاہم حالیہ حالات میں خطے کی طاقت کا توازن بدل چکا ہے۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ کی فوجی کارروائیوں نے ایران کو سخت نقصان پہنچایا ہے اور اس کی عسکری صلاحیتیں پہلے کی نسبت کمزور ہو چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران میں تیل تنصیبات پر حملے کے باعث زہریلی بارش کا خطرہ
انہوں نے یہ بھی کہا کہ خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باوجود آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
ایک اور انٹرویو میں جب ٹرمپ سے مجتبیٰ خامنہ ای کے انتخاب کے بارے میں براہ راست سوال کیا گیا تو انہوں نے تفصیلی تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے صرف یہ کہا کہ آنے والے وقت میں حالات واضح ہو جائیں گے۔
امریکی صدر نے ایران کے خلاف جاری جنگ کے حوالے سے بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے خاتمے کا فیصلہ یکطرفہ نہیں ہوگا بلکہ اس حوالے سے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ مشاورت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مناسب وقت آنے پر وہ اس معاملے پر حتمی فیصلہ کریں گے۔
اسی دوران ٹرمپ نے اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بنیامین نیتن یاہو کو بدعنوانی کے مقدمات میں معافی دے دیں تاکہ وہ پوری توجہ جنگی صورتحال پر مرکوز کر سکیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










