امریکا کا جنوبی کوریا سے میزائل سسٹم مشرقِ وسطیٰ منتقل کرنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق جنوبی کوریا میں تعینات امریکی فوج کچھ دفاعی نظام دوسرے علاقوں میں منتقل کر سکتی ہے، اس حوالے سے کورین صدر کا کہنا ہے کہ وہ انہیں نہیں روک سکتے۔
جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا میں تعینات امریکی فوج کو ملک سے کچھ ہتھیار منتقل کرنے سے روکنا سیول کے اختیار میں نہیں ہے۔
جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چو ہیون نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ امریکا اور جنوبی کوریا کے فوجی حکام اس امکان پر بات چیت کر رہے ہیں کہ جنوبی کوریا میں موجود پیٹریاٹ میزائل نظام کو کسی اور مقام پر منتقل کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کی میزائل صلاحیت برقرار ہے، دشمنوں کو قیمت چکانا پڑے گی، علی لاریجانی
حکام کے مطابق یہ دفاعی نظام ممکنہ طور پر مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے دوران استعمال کیا جا سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ممکنہ منتقلی میں پیٹریاٹ میزائل نظام اور ٹرمینل ہائی آلٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس نظام شامل ہو سکتے ہیں، جو اس وقت جنوبی کوریا میں امریکی فوج کے زیر استعمال ہیں۔
دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع جنگی کارروائیوں میں استعمال ہونے والے اسلحے کو دوبارہ ذخیرہ کرنے کے لیے اضافی فنڈز حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکی فوج کو گزشتہ ہفتے ایران کے خلاف کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں میزائل اور دیگر ہتھیار استعمال کرنے پڑے، جس کے باعث نئے ہتھیار خریدنے کے منصوبے تیار کیے جا رہے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












