منگل، 10-مارچ،2026
منگل 1447/09/21هـ (10-03-2026م)

واشنگٹن کا افغان طالبان سے امریکی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ

10 مارچ, 2026 10:31

امریکا نے افغانستان کو غیر قانونی گرفتاریوں کی سرپرستی کرنے والا ملک قرار دیتے ہوئے افغان حکام سے امریکی شہریوں سمیت تمام قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان میں موجودہ حکمران امریکی شہریوں اور دیگر افراد کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھے ہوئے ہیں اور یہ اقدام بین الاقوامی اصولوں اور انسانی حقوق کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان طالبان ناجائز گرفتاریوں کو ایک حربے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں تاکہ عالمی برادری سے مراعات حاصل کی جا سکیں۔ طالبان کی جانب سے اس طرح کے دباؤ کے حربے امریکی حکومت پر اثر انداز نہیں ہوں گے۔

مارکو روبیو نے واضح طور پر مطالبہ کیا کہ افغانستان میں حراست میں لیے گئے تمام امریکی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ انہوں نے خاص طور پر ڈینیل کوئل اور محبوب حبیبی سمیت دیگر افراد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام افراد کو بلا تاخیر رہا کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان دہشت گردوں کی جنت بن گیا، احمد مسعود کی طالبان رجیم پر سخت تنقید

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا اپنے شہریوں کی حفاظت اور رہائی کے لیے ہر ممکن سفارتی اور سیاسی اقدامات جاری رکھے گا اور اس معاملے کو عالمی سطح پر بھی اٹھایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغان حکام کو چاہیے کہ وہ بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے اقدامات کریں جن سے عالمی برادری کا اعتماد بحال ہو سکے۔

مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے اور اگر امریکی شہریوں کی رہائی میں تاخیر کی گئی تو اس کے سفارتی نتائج بھی سامنے آ سکتے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔