بدھ، 11-مارچ،2026
بدھ 1447/09/22هـ (11-03-2026م)

اسرائیلی حملے میں آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کا دعویٰ

11 مارچ, 2026 15:26

اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے نو منتخب سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای حالیہ اسرائیلی حملے کے دوران زخمی ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملے کے دوران آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے پیروں پر معمولی نوعیت کے زخم آئے تھے۔ اسرائیلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ یہ معلومات انٹیلیجنس ذرائع کی بنیاد پر سامنے آئی ہیں۔

اس دعوے کے بعد خطے کے سیاسی اور سفارتی حلقوں میں اس خبر پر مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں اور اس معاملے پر توجہ مرکوز ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاسداران انقلاب کا اسرائیل پر میزائلوں کی نئی لہر سے مجتبیٰ خامنہ ای کا استقبال

دوسری جانب ایران کی جانب سے ان اطلاعات پر وضاحت بھی سامنے آئی ہے۔ ایران کے حکومتی مشیر یوسف پزشکیان نے اس حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ذرائع نے بتایا ہے کہ آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای بالکل محفوظ اور خیریت سے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی قیادت کے بارے میں گردش کرنے والی بعض اطلاعات درست نہیں ہیں اور مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت کے حوالے سے تشویش کی کوئی بات نہیں۔

ادھر ایرانی سرکاری ٹیلی وژن نے ایک نشریاتی رپورٹ میں آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو رمضان جنگ کا زخمی مجاہد قرار دیا تھا جس کے بعد اس معاملے پر مزید بحث شروع ہو گئی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔