خلیجی ممالک میں ملازمت کرنے والے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Great News for Pakistanis Working in Gulf Countries
عیدالفطر سے قبل خلیجی ملک عمان نے مارچ 2026 کی تنخواہوں کی قبل از وقت ادائیگی کا اعلان کر دیا ہے۔
وزارت محنت کا کہنا ہے کہ نجی شعبے کے اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ مزدوروں کی مارچ کی تنخواہیں 18 مارچ 2026 سے پہلے ادا کی جائیں۔ یہ فیصلہ عید کی خوشیوں میں مزدوروں کو مالی ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
پاکستان میں بھی تمام وفاقی اور صوبائی محکموں کے ملازمین کو مارچ کی تنخواہ، پنشن اور دیگر الاؤنسز عید سے قبل فراہم کیے جائیں گے۔ اعلامیے کے مطابق تمام مسلم سرکاری ملازمین، پنشنرز، ورک چارجڈ اور کنٹیجٹ پیڈ عہدوں پر خدمات انجام دینے والے ملازمین کو 16 مارچ 2026 کو مکمل تنخواہ، پنشن اور الاؤنسز مل جائیں گی۔
متعلقہ حکام نے تمام سرکاری محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پے رول اور پنشن کی کارروائی میں کسی قسم کی تاخیر نہ کریں تاکہ رقوم عید کی چھٹیوں سے پہلے ملازمین اور پنشنرز کے اکاؤنٹس میں منتقل ہو جائیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں اس سال رمضان کے 30 روزے مکمل ہونے کے بعد عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ کو متوقع ہے۔ حکام نے اس موقع پر ملازمین اور پنشنرز کو مالی سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








