امریکہ کا ایران کی بارودی سرنگیں بچھانے والے معتدد بحری جہاز کو تباہ کرنے کا دعویٰ

امریکی انٹیلی جنس سے واقف ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
امریکی انٹیلی جنس رپورٹوں سے واقف دو ذرائع کے مطابق ایران نے دنیا کی اہم ترین توانائی گزرگاہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
یہ آبی راستہ عالمی خام تیل کی ترسیل کا تقریباً پانچواں حصہ منتقل کرتا ہے، اس لیے یہاں پیدا ہونے والی کسی بھی کشیدگی کے عالمی معیشت پر دور رس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ابھی تک سرنگوں کی تعداد زیادہ نہیں اور گزشتہ چند دنوں کے دوران چند درجن بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں۔ تاہم ایران کے پاس اب بھی بڑی تعداد میں چھوٹی کشتیوں اور سرنگیں بچھانے والے جہازوں کا بیڑہ موجود ہے، جس کے باعث ضرورت پڑنے پر سینکڑوں بارودی سرنگیں بچھانے کی صلاحیت برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھائیں ہیں تو فوری ہٹا دے، ورنہ سنگین نتائج ہوں گے، ٹرمپ
اطلاعات کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب اور ایران کی روایتی بحریہ مشترکہ طور پر آبنائے ہرمز پر عملی کنٹرول رکھتے ہیں۔
عسکری تجزیہ کاروں کے مطابق ایران کے پاس ایسی صلاحیت موجود ہے کہ وہ بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیوں، دھماکہ خیز مواد سے بھری تیز رفتار کشتیوں اور ساحلی میزائل بیٹریوں کی مدد سے اس گزرگاہ کو انتہائی خطرناک بنا سکتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ اگر ایران نے واقعی آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھائی ہیں تو انہیں فوری طور پر ہٹا دینا چاہیے۔
بعد ازاں امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے بھی ایک بیان میں کہا کہ صدر کی ہدایت پر امریکی مرکزی کمان نے آبنائے ہرمز کے قریب بارودی سرنگیں بچھانے والے غیر فعال جہازوں کو نشانہ بناتے ہوئے متعدد ایرانی بحری جہاز تباہ کر دیئے ہیں۔
امریکی فوج کے مطابق ان کارروائیوں میں سولہ ایسے جہاز تباہ کئے گئے جو سرنگیں بچھانے کے لیے استعمال ہو سکتے تھے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











