شمالی کوریا کی ایران کے نئے سپریم لیڈر کی حمایت، امریکی حملے کی مذمت

شمالی کوریا نے ایران میں مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر منتخب کیے جانے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایرانی عوام کے انتخاب کا احترام کرتا ہے۔
شمالی کوریا کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ ایران کی مجلس خبرگان کی جانب سے اسلامی انقلاب کے نئے رہنما کے انتخاب کے اعلان کو پیانگ یانگ احترام کی نظر سے دیکھتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ایران کو اپنے سپریم لیڈر کے انتخاب کا مکمل حق حاصل ہے اور یہ ایرانی عوام کا اندرونی معاملہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شمالی کوریا کا کروز میزائل تجربہ، بحریہ کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے کا عزم
ترجمان نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے فوجی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں غیر قانونی قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایسے حملے خطے کے امن اور سلامتی کی بنیادوں کو کمزور کر رہے ہیں اور عالمی استحکام کو بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ کسی ملک کے سیاسی نظام اور علاقائی خودمختاری کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے اور عالمی برادری کو اس کی مذمت کرنی چاہیے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












