شمالی کوریا کا کروز میزائل تجربہ، بحریہ کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے کا عزم

شمالی کوریا نے کروز میزائل کے ایک نئے تجربے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی بحریہ کو جدید اور تیز رفتار ہتھیاروں سے لیس کرنا ضروری ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا نے ایک نئے کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے، جس کی نگرانی کم جونگ ان نے خود کی۔
رپورٹ کے مطابق میزائل تجربہ شمالی کوریا کے جدید اور بڑے بحری جنگی جہاز سے کیا گیا، جس کا مقصد بحری دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شمالی کوریا نے امریکہ سے مذاکرات کو جوہری ملک تسلیم کرنے سے مشروط کردیا
کم جونگ ان نے اس موقع پر کہا کہ ملک کی بحریہ کو جدید سپر سونک ہتھیاروں سے لیس کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا مؤثر جواب دیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ طاقتور اور قابل اعتماد جوہری دفاعی نظام کو برقرار رکھنا اور اسے مزید مضبوط بنانا شمالی کوریا کی اہم تزویراتی ذمہ داری ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











