ایران پر حملے سے روسی قونصل خانے کی عمارت کو نقصان

روس کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے شہر اصفہان میں ہونے والے ایک حملے کے نتیجے میں روسی قونصل خانے کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔
وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا کے مطابق یہ حملہ اتوار کے روز ایک مقامی سرکاری عمارت کو نشانہ بنا کر کیا گیا تھا، تاہم اس کے اثرات قریبی روسی قونصل خانے تک بھی پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں : عباس عراقچی نے حملے میں ایران کے پہل کرنے کے امریکی دعوے کو مسترد کردیا
انہوں نے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں قونصل خانے کی عمارت اور رہائشی اپارٹمنٹس کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں، جبکہ دھماکے کی شدت سے چند ملازمین جھٹکے سے گر بھی گئے۔
ماریا زاخارووا کے مطابق خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کسی کو شدید چوٹیں آئیں۔
انہوں نے کہا کہ سفارتی مقامات کو نقصان پہنچنا عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور تمام فریقوں کو سفارتی مشنز کے احترام اور تحفظ کو یقینی بنانا چاہیے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











