جمعرات، 12-مارچ،2026
جمعرات 1447/09/23هـ (12-03-2026م)

امریکا کا بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف بڑا ایکشن، ایک اور شہری ملک بدر

11 مارچ, 2026 09:15

دنیا بھر میں بھارتی ریاست کی سرپرستی میں چلنے والے مجرمانہ نیٹ ورکس کے خلاف گھیرا تنگ ہوتا جا رہا ہے، امریکی حکام نے سنگین جرائم میں ملوث مزید بھارتی شہریوں کو گرفتار کر کے ان کی ملک بدری کے احکامات جاری کر دیئے۔

بھارتی ریاست کی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گردانہ اور مجرمانہ نیٹ ورکس کے خلاف عالمی سطح پر کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

امریکی اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہر سان ڈیاگو میں انفورسمنٹ اینڈ ریموول آپریشنز نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے ایک اور بھارتی شہری جسکرن سنگھ کو سنگین مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی بنا پر گرفتار کر لیا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار جسکرن سنگھ ایک خطرناک بھارتی کرمنل ایلین ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کے بعد حتمی طور پر ملک بدری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

اس گرفتاری سے محض ایک روز قبل اسی شہر سان ڈیاگو میں ایک اور بھارتی مجرم جشن پریت سنگھ کو بھی گرفتار کیا گیا تھا، جو مختلف غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان کے خلاف حملے کروا رہا ہے، پاکستانی مندوب

امریکی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گرفتار ہونے والے یہ بھارتی شہری دہشت گردانہ واقعات اور دیگر سنگین منظم جرائم میں براہ راست ملوث پائے گئے ہیں۔

عالمی ماہرین کا اس صورتحال پر کہنا ہے کہ بھارتی منظم جرائم پیشہ نیٹ ورکس اب مختلف ممالک کی داخلی سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ان واقعات کے پیچھے بھارت کی بدنام زمانہ انٹیلی جنس ایجنسی را کی سرپرستی میں ہونے والی ریاستی دہشت گردی کے امکانات کو کسی صورت رد نہیں کیا جا سکتا۔ خاص طور پر مغربی ممالک میں مقیم سکھ رہنماؤں کو نشانہ بنانے اور ان کے قتل کی سازشوں میں ایسے ہی مجرمانہ گروہوں کے ملوث ہونے کے قوی شواہد موجود ہیں۔

ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ اگر ان بھارتی نیٹ ورکس کے خلاف اب بھی مربوط عالمی اقدامات نہ کیے گئے تو مستقبل میں دیگر ممالک کے لیے سیکیورٹی چیلنجز مزید سنگین ہو سکتے ہیں کیونکہ بھارت اپنے سیاسی مقاصد کے لیے جرائم پیشہ افراد کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔