ڈونلڈ ٹرمپ فضائی حملے میں مارے جائیں گے؟ ماہر نجومی کی پیشگوئی سوشل میڈیا پر وائرل

Will Donald Trump Be Killed in an Airstrike? Astrologer’s Prediction Goes Viral on Social Media
معروف ماہر نجوم Samia Khan نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی جلد ختم نہ ہوئی تو یہ معاملہ عالمی جنگ کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔
ماہر نجوم سامعہ خان کا کہنا ہے کہ 21 مارچ 2026 تک مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل نہ ہوا تو صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔ اس وقت فلکیاتی لحاظ سے غیر معمولی تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ بعض سیارے عام طور پر تقریباً 14 دن کے لیے رجعت میں جاتے ہیں، مگر اس مرتبہ یہ مدت دو ماہ تک بڑھ گئی ہے۔ اس کے اثرات دنیا بھر میں غیر متوقع حالات پیدا کر سکتے ہیں۔
سامعہ خان کے مطابق موجودہ فلکیاتی صورتحال کے اثرات مختلف ممالک میں واضح ہو سکتے ہیں۔ بھارت اور امریکا سمیت دیگر ممالک کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں بھی کشیدگی بڑھنے کے امکانات ہیں۔
نجومی نے سرمایہ کاروں کو بھی خبردار کیا ہے کہ وہ دبئی میں سرمایہ کاری کرتے وقت احتیاط برتیں کیونکہ وہاں معاشی اتار چڑھاؤ پیدا ہو سکتا ہے۔
سامعہ خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کا ستارہ گردش میں ہے، انہوں نے جو ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے ساتھ کیا ہے وہی عنقریب ان کے ساتھ ہونے والا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











