عمان میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان

Announcement of 5 Holidays; Notification Issued
عمان میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
عمان کی حکومت نے عید الفطر 2026 کے لیے سرکاری اور نجی اداروں کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ تمام دفاتر 19 مارچ سے 23 مارچ تک بند رہیں گے، جبکہ کام 24 مارچ سے دوبارہ شروع ہوگا۔
فلکیاتی پیشگوئیوں کے مطابق اس سال رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل ہونے کے امکانات ہیں۔ اس کے باعث کئی ممالک میں عید الفطر جمعہ، 20 مارچ کو متوقع ہے۔ تاہم عید کی حتمی تاریخ کا اعلان متعلقہ مذہبی حکام کی جانب سے شوال کے چاند کی رویت کے بعد کیا جائے گا۔
عمان میں رمضان المبارک 19 فروری 2026 سے شروع ہوا تھا، جبکہ دیگر خلیجی ممالک میں روزے 18 فروری سے رکھے گئے تھے۔ اگر عید 20 مارچ کو منائی جاتی ہے تو عمان میں رمضان 29 دن پر مشتمل ہوگا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












