لبنان میں تازہ اسرائیلی حملے میں مزید آٹھ افراد شہید، مجموعی تعداد 634 ہوگئی

لبنان اسرائیلی حملے میں بے گھر شہریوں کے خیموں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں آٹھ افراد شہید اور کئی زخمی ہو گئے۔
لبنان کے دارالحکومت بیروت کے ساحلی علاقے رملۃ البیضا میں بے گھر افراد کے خیموں پر اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں آٹھ افراد شہید ہو گئے، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق یہ افراد اسرائیلی حملوں کے باعث اپنے گھروں سے بے گھر ہو کر ساحلی علاقے میں پناہ لیے ہوئے تھے۔ بعد ازاں لبنان کے پہاڑی علاقے آرمون میں بھی اسرائیلی فضائی حملوں کی اطلاعات سامنے آئیں، جہاں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔
لبنان کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور حالیہ دنوں میں ان حملوں میں شدت دیکھی گئی ہے۔ بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں بھی بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے گئے جن میں کئی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : سلامتی کونسل میں روس کی جنگ بندی قرارداد ویٹو؛ پاکستان کی حمایت بھی کام نہ آسکی
اسی دوران جنوبی لبنان کے متعدد قصبوں اور دیہاتوں پر بھی بمباری کی گئی۔ لبنانی وزارت صحت کے مطابق ایک ہی دن میں ملک بھر میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اور بڑی تعداد میں زخمی ہوئی۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں رہائشی عمارتیں، بنیادی ڈھانچہ اور شہری تنصیبات بھی متاثر ہو رہی ہیں جس کے باعث انسانی بحران مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے۔
ادھر لبنان کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں اب تک چھ سو چونتیس افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ آٹھ لاکھ سے زائد افراد اپنے گھروں سے بے گھر ہو گئے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












