جمعرات، 12-مارچ،2026
جمعرات 1447/09/23هـ (12-03-2026م)

بحرین میں ایران کے لیے جاسوسی کرنے والے چار افراد گرفتار

12 مارچ, 2026 12:09

بحرین کے حکام کا کہنا ہے کہ چار بحرینی شہریوں کو ایران کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بحرین کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ چار بحرینی شہریوں کو ایران کے پاسداران انقلاب کے لیے مبینہ جاسوسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

وزارت کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے اور ان کی عمریں بائیس سے چھتیس سال کے درمیان ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ افراد ایران کے پاسداران انقلاب کو بحرین کے اہم بنیادی ڈھانچے اور تجارتی مقامات کی معلومات فراہم کر رہے تھے۔

حکام کے مطابق گرفتار افراد پر الزام ہے کہ وہ حساس تنصیبات اور اہم مقامات کی تصاویر اور محل وقوع کی معلومات جمع کر کے انہیں خفیہ مواصلاتی سافٹ ویئر کے ذریعے ایران بھیجتے تھے۔ یہ تمام سرگرمیاں ایک پچیس سالہ شخص کی ہدایات پر کی جا رہی تھیں جو پہلے ہی زیر حراست ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بحرین اور عمان کی تیل تنصیبات پر حملے، خوفناک آگ بھڑک اٹھی

بحرینی پولیس کے مطابق اس معاملے میں ایک پانچواں مشتبہ شخص بھی سامنے آیا ہے، جو اس وقت ملک سے باہر موجود ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔

وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کیس ماضی میں سامنے آنے والے ان سکیورٹی معاملات سے ملتا جلتا ہے، جن میں دو ہزار چودہ سے دو ہزار اٹھارہ کے دوران ایران سے منسلک کئی نیٹ ورکس کا خاتمہ کیا گیا تھا۔

حکام نے کہا کہ سکیورٹی ادارے ملک کی سلامتی اور اہم تنصیبات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں اور ایسے نیٹ ورکس کو کسی صورت فعال نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔