جمعرات، 12-مارچ،2026
جمعرات 1447/09/23هـ (12-03-2026م)

ایران کا بھارتی پالیسی پر سخت ردعمل، آبنائے ہرمز میں بھارتی سامان لے جانے والے جہاز پر حملہ

12 مارچ, 2026 12:55

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے دوران بھارت کی خارجہ پالیسی پر ایران کی ناراضی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز میں بھارت کے شہر گجرات جانے والے تھائی لینڈ کے مال بردار جہاز مایوری ناری کو پروجیکٹائل کے ذریعے نشانہ بنایا۔ حملے کے بعد جہاز میں آگ بھڑک اٹھی اور اس کے انجن روم کو شدید نقصان پہنچا۔

واقعے کے بعد جہاز کو ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ اس حملے نے خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔ عالمی ماہرین کے مطابق اس واقعے کو ایران کی جانب سے بھارت کی پالیسی پر سخت ردعمل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا کا بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف بڑا ایکشن، ایک اور شہری ملک بدر

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران بھارت کی اس پالیسی پر ناراض ہے، جس میں ایک طرف وہ ایران کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے کا دعویٰ کرتا ہے جبکہ دوسری طرف عملی طور پر اسرائیل کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کر رہا ہے۔

عالمی تجزیہ کاروں کے مطابق ایران حالیہ پیش رفت، بالخصوص ایرانی جنگی جہاز کو نشانہ بنائے جانے کے واقعے کو اپنے خلاف بھارتی صف بندی کا حصہ سمجھ رہا ہے۔ اسی وجہ سے بھارت جانے والے تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا جانا ایک سخت پیغام تصور کیا جا رہا ہے۔

اس واقعے نے نہ صرف ایران اور بھارت کے تعلقات میں موجود پیچیدگی کو نمایاں کر دیا ہے بلکہ خطے میں جاری کشیدگی کو بھی مزید سنگین بنا دیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔