سلامتی کونسل میں ایران کا شدید ردعمل، قرارداد کو ناانصافی قرار دے دیا

سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف منظور ہونے والی قرارداد کے بعد ایرانی مندوب نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کونسل کی کارروائی اس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا باعث بنے گی۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف قرارداد کی منظوری کے بعد ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن سلامتی کونسل اور عالمی برادری کے لیے افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی جانب سے اس قرارداد کی منظوری کونسل کی ساکھ کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے اور اس فیصلے سے اس کے ریکارڈ پر ایک منفی داغ لگ گیا ہے۔
ایرانی مندوب کے مطابق سلامتی کونسل کے مینڈیٹ کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا ہے جو انتہائی تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شمالی کوریا کی ایران کے نئے سپریم لیڈر کی حمایت، امریکی حملے کی مذمت
انہوں نے امریکا کو ایران کے خلاف جارحیت اور بربریت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے واضح طور پر ایران کے خلاف جارحانہ کارروائیاں کی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل نے موجودہ تنازع کی بنیادی وجوہات کو نظرانداز کردیا ہے۔
ایرانی مندوب نے کہا کہ قرارداد میں زمینی حقائق کو مسخ کیا گیا ہے اور ایران کو بلاجواز قصوروار ٹھہرایا گیا ہے حالانکہ ایران اس تنازع کا اصل متاثرہ فریق ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں ہزاروں شہری متاثر ہوئے ہیں، جبکہ بڑی تعداد میں شہری تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔
ایرانی مندوب نے روس اور چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان ممالک نے کونسل میں متوازن مؤقف اختیار کرنے کی کوشش کی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











