ہفتہ، 21-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/02هـ (21-03-2026م)

پاسدارانِ انقلاب کا اسرائیل پر ‘یا امیرالمؤمنین’ آپریشن، حملوں کی چالیسویں لہر کا آغاز

12 مارچ, 2026 10:57

ایران کی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف جاری فوجی کارروائی کے چالیسویں مرحلے میں درجنوں اہداف کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایران کی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف جاری کارروائی کے چالیسویں مرحلے کے دوران درجنوں اہم اہداف کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ اس مرحلے کو یا امیر المؤمنین کے نام سے منسوب کیا گیا اور اسے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے ساتھ مشترکہ تعاون سے انجام دیا گیا۔

ایرانی بیان کے مطابق اس کارروائی کے دوران مختلف اقسام کے بیلسٹک میزائل استعمال کیے گئے، جن میں قدر، عماد، خیبر شکن اور فتح نامی میزائل شامل تھے۔ ان میزائلوں کے ذریعے تل ابیب، مقبوضہ بیت المقدس اور حیفا سمیت پچاس سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : سلامتی کونسل میں روس کا سخت مؤقف، ایران کے خلاف کارروائی روکنے کا مطالبہ

ایرانی حکام کے مطابق ان حملوں میں خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جن میں الازرق اور الخرج فضائی اڈے شامل ہیں۔

پاسداران انقلاب کے مطابق پہلی مرتبہ یہ کارروائی لبنان کی مزاحمتی قوتوں کے ساتھ براہ راست تعاون سے کی گئی۔ اسی دوران حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین پر سو سے زائد راکٹ فائر کرنے کا اعلان بھی کیا۔

ایرانی بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل پر میزائل حملوں میں واضح اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں مقبوضہ علاقوں میں رہنے والے افراد کو مسلسل خطرے کا سامنا ہے اور انہیں اکثر پناہ گاہوں میں پناہ لینا پڑ رہی ہے۔

ایرانی حکام نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز اس وقت ایرانی بحریہ کے کنٹرول میں ہے اور امریکا سمیت کسی بھی جارح قوت کو یہاں سے گزرنے کا حق نہیں دیا جائے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔