جمعہ، 13-مارچ،2026
جمعہ 1447/09/24هـ (13-03-2026م)

ایران کے میزائل حملے میں 58 اسرائیلی زخمی

13 مارچ, 2026 13:04

ایران کی جانب سے داغے گئے ایک میزائل سے 58 افراد زخمی ہو گئے، جبکہ متعدد گھروں اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے شمالی علاقے ناصرت کے قریب واقع گاؤں زرعیر پر ایرانی میزائل آ کر گرا جس کے نتیجے میں 33 افراد زخمی ہوئے، جبکہ کئی رہائشی مکانات تباہ یا بری طرح متاثر اور متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

مقامی حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے، جس کی حالت درمیانی نوعیت کی بتائی جا رہی ہے۔ اسے کمر میں میزائل کے ٹکڑوں کے باعث زخم آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا عراق میں ڈرون حملہ، ایک فرانسیسی فوجی ہلاک، کئی زخمی

دیگر زخمی افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جن میں زیادہ تر افراد شیشے کے ٹکڑوں اور دھماکے کے اثر سے زخمی ہوئے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق رات ڈھائی بجے کے قریب فضائی حملے کا سائرن بجایا گیا، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

فوجی حکام کا کہنا ہے کہ اسی دوران ایران کی جانب سے مختلف مقامات پر میزائل داغے گئے جبکہ لبنان کی سرحد کے قریب حزب اللہ کی جانب سے بھی راکٹ حملوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔