ایران کا عراق میں ڈرون حملہ، ایک فرانسیسی فوجی ہلاک، کئی زخمی

فرانسیسی صدر نے اعلان کیا ہے کہ عراق کے ایک فوجی اڈے پر ڈرون حملے میں ایک فرانسیسی فوجی ہلاک جبکہ کئی دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
فرانس کے صدر ایمانویل ماکرون نے عراق کے شمالی علاقے اربیل میں ہونے والے ایک حملے میں فرانسیسی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ ان کے مطابق اس حملے میں کئی دیگر فرانسیسی فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں۔
صدر ماکرون نے اپنے پیغام میں ہلاک ہونے والے فوجی کے خاندان اور اس کے ساتھیوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران جنگ کے باعث پاکستان میں ادویات کی قلت کا خدشہ
انہوں نے کہا کہ زخمی ہونے والے فوجیوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی اور فرانس ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ حملہ اربیل کے قریب ایک فوجی اڈے پر کیا گیا، جہاں فرانسیسی اور عراقی فوجی مشترکہ طور پر تعینات تھے۔ یہ اڈہ شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے خلاف کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق میں موجود ایران سے وابستہ مسلح گروہوں نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ان گروہوں کا کہنا ہے کہ یہ حملے ایران کے خلاف جاری امریکی اور اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے ردعمل میں کیے جا رہے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











