صورتحال مزید خراب ہوئی تو ایران کو سنگین نتائج کا سامنا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جنگ کا راستہ اختیار کیا گیا تو ایران کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی پالیسیوں کی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اگر صورتحال مزید خراب ہوئی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔
امریکی صدر نے ایران کو ایک دہشت گرد ریاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن اپنے مفادات اور خطے میں موجود اتحادی ممالک کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کا جارحانہ جوابی وار، عالمی توانائی بحران سے فائدہ اٹھانے کیلئے روس متحرک
انہوں نے کہا کہ امریکا کسی بھی ایسے اقدام کو برداشت نہیں کرے گا جو خطے کے امن اور عالمی سلامتی کے لیے خطرہ بنے۔
بعد ازاں ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے ایران کی نئی قیادت کے حوالے سے بھی اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زندہ تو ہیں مگر ممکنہ طور پر حملوں کے دوران زخمی ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’ان کے خیال میں وہ زندہ ہیں لیکن انہیں نقصان پہنچا ہے‘‘۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











