جمعہ، 13-مارچ،2026
جمعہ 1447/09/24هـ (13-03-2026م)

اسرائیلی وزیراعظم کی چھ انگلیوں والی اے آئی ویڈیو! نیتن یاہو کی موت سے متعلق شکوک و شبہات میں اضافہ

13 مارچ, 2026 15:49

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری ہونے والی ایک حالیہ ویڈیو نے عالمی سطح پر شکوک و شبہات کی لہر پیدا کر دی ہے۔

انٹرنیٹ صارفین اور ٹیکنالوجی کے ماہرین نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ویڈیو کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد یہ دعویٰ کیا ہے کہ یہ ویڈیو اصلی نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔

ویڈیو میں نیتن یاہو کے دائیں ہاتھ میں چھ انگلیاں نظر آ رہی ہیں جبکہ ان کے دانتوں کی بناوٹ بھی غیر معمولی اور مصنوعی دکھائی دیتی ہے، جو کہ عام طور پر اے آئی سے تیار کردہ ویڈیوز میں تکنیکی خرابی کے طور پر سامنے آتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے مصنوعی ذہانت کے نظام ‘گروک’ سے منسوب رپورٹوں میں بھی اس بات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ ویڈیو میں ڈیجیٹل ہیرا پھیری کے واضح آثار موجود ہیں۔

سیاسی تجزیہ کاروں کی جانب سے یہ سوال شدت سے اٹھایا جا رہا ہے کہ آخر ایسی کیا ہنگامی صورتحال پیش آئی کہ اسرائیلی وزیراعظم کو اپنی موجودگی ثابت کرنے کے لیے مصنوعی ویڈیو کا سہارا لینا پڑا۔

یہ شکوک اس وقت مزید گہرے ہوئے جب گزشتہ چند روز کے دوران ایران کی جانب سے کیے گئے میزائل حملوں کے بعد نیتن یاہو عوامی منظرنامے سے مکمل طور پر غائب ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی ایرانی حملوں میں ہلاک یا شدید زخمی ہونے کی اطلاع

اسرائیلی عسکری قیادت کے حالیہ اہم اجلاسوں کی جو تصاویر سامنے آئی ہیں، ان میں وزیراعظم کی غیر موجودگی نے ان قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے کہ وہ یا تو ان حملوں میں شدید زخمی ہوئے ہیں یا پھر وہ اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

جی ٹی وی نیوز نے دو روز قبل ہی یہ خبر نشر کی تھی، جس میں اسرائیلی وزیراعظم کی ہلاکت کا تذکرہ کیا گیا تھا، اور اب نیتن یاہو کا مسلسل منظر عام سے غائب رہنا ان دعوؤں کو سچائی کے قریب تر کر رہا ہے۔

ان حالات میں کچھ غیر مصدقہ اطلاعات یہ بھی سامنے آ رہی ہیں کہ نیتن یاہو کا کلون یعنی ہم شکل تیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ ان کی عدم موجودگی کو چھپایا جا سکے اور اسرائیلی عوام میں پھیلنے والے خوف و ہراس پر قابو پایا جا سکے۔

اگرچہ اسرائیلی حکام کی جانب سے ان خبروں کی تردید یا تصدیق کے لیے اب تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، لیکن عالمی میڈیا میں یہ تاثر جڑ پکڑ رہا ہے کہ ہزاروں فلسطینیوں کے قتلِ عام کا ذمہ دار اب خود بھی موت کی وادی میں اتر چکا ہے۔

آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کی پراسرار گمشدگی اور مصنوعی ویڈیو کا سہارا لینا اس بات کی علامت ہے کہ اسرائیل کی اعلیٰ قیادت کسی بہت بڑے بحران کو دنیا سے چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔