جمعہ، 13-مارچ،2026
جمعہ 1447/09/24هـ (13-03-2026م)

ایران میں امریکی زمینی فوج بھیجنے کی ضرورت نہیں، لنڈسے گراہم

13 مارچ, 2026 13:04

امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے کہا ہے کہ ایران میں امریکی زمینی فوج بھیجنے کی فوری ضرورت نہیں تاہم موجودہ جنگ کئی ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہے۔

امریکا کے سینیٹر لنڈسے گراہم نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری تنازع فوری طور پر ختم ہونے والا نہیں اور اس بات کا امکان ہے کہ یہ کشیدگی مزید کئی ہفتوں تک جاری رہے۔

واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فی الحال ایران میں امریکی زمینی فوج بھیجنے کی ضرورت نظر نہیں آتی۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کا بنیادی مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ایران دوبارہ ایسی عسکری صلاحیت حاصل نہ کر سکے جس کے ذریعے وہ میزائل حملے کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں : ہم امریکی زمینی فوج کا انتظار کر رہے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکمت عملی کا مقصد ایران کی عسکری صلاحیتوں کو اس حد تک کمزور کرنا ہے کہ وہ مستقبل میں جوہری پروگرام کو دوبارہ فعال نہ کر سکے۔

لنڈسے گراہم نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال کا حتمی جائزہ آنے والے ہفتوں میں لیا جائے گا اور اس کے بعد آئندہ حکمت عملی طے کی جائے گی۔

لنڈسے گراہم کو امریکا میں سخت خارجہ پالیسی کے حامی سیاست دانوں میں شمار کیا جاتا ہے اور ان کے بیانات اکثر امریکا کی جارحانہ حکمت عملی کی عکاسی کرتے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔