تیل کی قیمتوں سے اہم شر پسند ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے، ٹرمپ

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ امریکا دنیا میں تیل پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے، لیکن ان کے لیے سب سے اہم بات ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا دنیا میں تیل پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اور اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو اس سے امریکا کو مالی فائدہ ہوتا ہے۔ بطور صدر ان کے لیے اصل اہمیت اس بات کی ہے کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : صورتحال مزید خراب ہوئی تو ایران کو سنگین نتائج کا سامنا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکی
صدر ٹرمپ نے ایران کو ایک شر پسند سلطنت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران کو ایٹمی صلاحیت حاصل ہو گئی تو اس کے اثرات صرف مشرق وسطیٰ تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ پوری دنیا کے امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنے دور صدارت میں ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اپنے اتحادیوں کے تحفظ اور عالمی سلامتی کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔
امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ایران کی پالیسیوں نے خطے میں پہلے ہی کشیدگی کو بڑھا دیا ہے اور اس صورتحال کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












