ایران جنگ کے آخری دن امریکا میں کیا ہوگا؟ مستقبل کی کئی درست پیشگوئیاں کرنے والے معروف پروفیسر نے بڑی پیشگوئی کردی

What will happen on the final day of the Iran war in the US? Renowned professor with several accurate predictions makes a major forecast
چین کے مشہور پروفیسر شوکن جیانگ نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ کے اختتام کے بارے میں نئی پیشگوئی کر دی ہے۔ شوکن جیانگ کو دنیا میں "چین کا نوسٹراڈیمس” کہا جاتا ہے، اور وہ ماضی میں کئی درست عالمی پیشگوئیاں کر چکے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پروفیسر جیانگ نے کہا ہے کہ امریکا کا اصل مقصد صرف ایران کو شکست دینا نہیں بلکہ مارچ 2027 تک ایک مکمل زمینی حملہ کرنے کی منصوبہ بندی ہے۔ ٹرمپ اس جنگ کو اپنی سیاسی طاقت مضبوط کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔
پروفیسر جیانگ نے خبردار کیا ہے کہ امریکی فوج اکیسویں صدی کی "ایسمیٹرک وارفیئر” کے لیے پوری طرح تیار نہیں ہے۔ انہوں نے تاریخی مثال دیتے ہوئے کہا کہ 415 قبل مسیح میں ایتھنز کی طاقتور فوج نے اپنے دشمنوں کو کم سمجھنے کی وجہ سے تباہی دیکھی تھی۔
شوکن جیانگ نے یہ بھی پیشگوئی کی ہے کہ اگر جنگ طویل ہو گئی تو ٹرمپ "ایمرجنسی وار پاورز” استعمال کر کے صدارتی انتخابات مؤخر کر سکتے ہیں اور تیسرے دور اقتدار کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔ امریکی آئین کی 22 ویں ترمیم کے باوجود، ہنگامی حالات میں وہ طویل عرصے تک صدر رہنے کی کوشش کر سکتے ہیں، جیسا کہ فرانکلن ڈی روزویلٹ نے کیا تھا۔
پروفیسر شوکن جیانگ نے دو سال قبل اپنی یوٹیوب ولاگ سیریز "دی ایران ٹریپ” میں پہلے ہی یہ پیشگوئی کی تھی کہ ٹرمپ دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد ایران کے ساتھ شدید جنگ شروع کریں گے اور جوہری صلاحیتوں کو ختم کرنے کے لیے فوجی طاقت کا بھرپور استعمال کریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اس جنگ کو "جمہوریت کی بحالی” اور "دہشت گردی کے خاتمے” کے نام پر جائز قرار دیں گے۔ ماضی میں شوکن جیانگ کی یہ پیشگوئیاں درست ثابت ہو چکی ہیں، حتیٰ کہ جنگ کے آغاز کا جواز بھی ان کے بیان کے مطابق سامنے آیا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












