ہفتہ، 14-مارچ،2026
ہفتہ 1447/09/25هـ (14-03-2026م)

نیتن یاہو جہنم واصل!!! گھر ملبے کا ڈھیر، تل ابیب میں کہرام مچ گیا؛ بڑی خبر نے دنیا ہلا دی

14 مارچ, 2026 13:12

تل ابیب: ایرانی میزائل حملوں کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی حالت کے حوالے سے سوشل میڈیا اور مختلف حلقوں میں سوالات اور قیاس آرائیاں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی میزائل حملے میں نیتن یاہو کی رہائش گاہ شدید تباہی کا شکار ہوئی اور عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی۔ اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ایسی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ اسرائیلی وزیراعظم شدید زخمی ہیں اور تل ابیب کے شیبا میڈیکل سینٹر میں زیر علاج ہیں۔ بعض غیر مصدقہ اطلاعات میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ وہ کومے کی حالت میں ہیں۔


مزید شکوک اس وقت پیدا ہوئے جب گزشتہ پانچ دنوں سے نیتن یاہو کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کوئی نئی پوسٹ سامنے نہیں آئی۔ اس کے ساتھ جاری ہونے والی ایک ویڈیو کے بارے میں بھی کچھ صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس میں مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال کے شواہد موجود ہیں، جس سے قیاس آرائیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر واقعی اسرائیلی وزیراعظم کو کوئی سنجیدہ چوٹ آئی ہے تو ممکن ہے کہ اسرائیلی حکومت اور اس کے اتحادی اس حقیقت کو وقتی طور پر چھپا رہے ہوں تاکہ ملک کے اندر خوف اور سیاسی بحران سے بچا جا سکے۔


دوسری جانب تل ابیب اور دیگر علاقوں میں ایرانی میزائل حملوں کے بعد شہریوں میں خوف اور بے یقینی کی فضا پائی جا رہی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ حملوں نے اسرائیلی فوجی اور انتظامی ڈھانچے کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا بھی نیتن یاہو کی صحت کے بارے میں محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہے اور ابھی تک کوئی واضح یا باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔