یو اے ای میں ایران کے حملوں کی ویڈیوز شیئر کرنے پر 45 افراد گرفتار

متحدہ عرب امارات میں حکام نے ایران کے حملوں سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز بنانے اور انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے الزام میں درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
ابوظہبی پولیس کے مطابق مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے پینتالیس افراد کو اس الزام میں حراست میں لیا گیا ہے کہ انہوں نے ایران کے حملوں سے متعلق ویڈیوز اور تصاویر بنا کر انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات عوامی رائے کو مشتعل کرنے اور غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے کا باعث بن سکتے ہیں، اس لیے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یو اے ای کی سلامتی اور استحکام پاکستان کی اپنی سلامتی کا اٹوٹ حصہ ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
اسی دوران متحدہ عرب امارات میں برطانوی سفارت خانے نے بھی اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ایسے مقامات کی تصاویر یا ویڈیوز بنانے سے گریز کریں، جہاں ایرانی حملوں کے واقعات پیش آئے ہوں یا جو فوجی اور حساس تنصیبات کے قریب ہوں۔
دبئی میں ساٹھ سالہ ایک برطانوی شہری کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس پر الزام ہے کہ اس نے شہر کے اوپر سے گزرنے والے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنائی تھی۔
ادھر بحرین میں بھی اسی نوعیت کا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایرانی حملوں کے بعد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے الزام میں چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
بحرین کی وزارت داخلہ کے مطابق ان افراد نے ایسی ویڈیوز شیئر کیں، جن سے عوام میں خوف و ہراس پھیل سکتا تھا اور بعض ویڈیوز میں ایران کی کارروائیوں کی تعریف بھی کی گئی تھی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










