امریکہ نے عراق اور عمان میں اپنے شہریوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث امریکہ نے اپنے شہریوں کو متعدد ممالک چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
عراق کے دارالحکومت بغداد میں قائم امریکی سفارت خانے نے میزائل کے امریکی سفارت خانے کی عمارت سے ٹکرانے کے واقعے کے بعد ایک نیا انتباہ جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو فوری طور پر عراق چھوڑنے کی ہدایت دی۔
سفارت خانے نے اپنے بیان میں کہا کہ عراق میں موجود امریکی شہری فوری طور پر ملک چھوڑ دیں۔ جو شہری عراق میں رہنے کا فیصلہ کرتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ موجودہ خطرناک صورتحال پر دوبارہ غور کریں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی محکمہ دفاع نے عراق حادثے میں ہلاک فوجیوں کی تفصیلات جاری کر دیں
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران سے وابستہ مسلح گروہوں کی سرگرمیوں کے باعث امریکی شہریوں کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق ایران کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں امریکی اہداف پر حملوں کے بعد امریکہ نے اپنے شہریوں کو ایک درجن سے زائد ممالک چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔
اسی دوران امریکہ نے عمان میں تعینات اپنے سرکاری ملازمین کے اہل خانہ اور غیر ضروری سرکاری عملے کو بھی ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق یہ فیصلہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ حملوں کے خطرے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










