سعودی عرب اور یو اے ای کا رابطہ، خلیجی اتحاد برقرار رکھنے کا فیصلہ

سعودی عرب کے ولی عہد اور یو اے ای کے صدر نے خلیجی ممالک کی سلامتی اور استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور اس کے سلامتی پر اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ خلیجی ممالک کے اتحاد کو مزید مضبوط بنایا جائے اور خطے کی سلامتی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور سعودی عرب کا مسلم ممالک کے درمیان تصادم روکنے پر اتفاق
انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے خلیجی ممالک کے خلاف جاری حملے خطرناک حد تک کشیدگی میں اضافہ کر رہے ہیں اور اس سے پورے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خلیجی ممالک اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کریں گے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











