ایران میں اسرائیل سے روابط کے الزام پر اٹھارہ افراد گرفتار

ایرانی حکام نے ایک سیٹلائٹ نشریاتی ادارے سے مبینہ تعلق اور اسرائیل کے لیے معلومات فراہم کرنے کے الزام میں اٹھارہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایران کی سیکیورٹی ایجنسیوں نے ایک کارروائی کے دوران اٹھارہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جن پر الزام ہے کہ وہ ایک سیٹلائٹ نشریاتی ادارے کے ساتھ کام کرتے ہوئے، ملک کے حساس مقامات کی معلومات فراہم کر رہے تھے۔ سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق یہ کارروائی انٹیلی جنس وزارت کی تحقیقات کے بعد عمل میں لائی گئی۔
حکام کے مطابق گرفتار افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے دوران نشانہ بننے والے مقامات کی تصاویر اور امدادی کارروائیوں میں مصروف ٹیموں کی معلومات متعلقہ نشریاتی ادارے کو بھیجیں۔
یہ بھی پڑھیں : یو اے ای میں ایران کے حملوں کی ویڈیوز شیئر کرنے پر 45 افراد گرفتار
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں مزید اکیس افراد کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ سیکیورٹی اداروں کے مطابق جنگی حالات کے دوران حساس معلومات کا بیرون ملک منتقل ہونا قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔
اس سے قبل بھی ایرانی حکام نے سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا تھا، جن پر دشمن ممالک کو معلومات فراہم کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے اندر ایسے تمام نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی جاری رہے گی، جو دشمن قوتوں کے لیے معلومات فراہم کرنے میں ملوث ہوں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











