ایران کا تیل ذخائر پر اسرائیلی حملوں کو جنگی جرم قرار دینے کا مطالبہ

ایرانی وزیر خارجہ نے تہران میں تیل کے ذخائر پر اسرائیلی حملوں کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور ماحولیاتی تباہی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تہران میں تیل کے ذخیرہ گاہوں پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی اور انہیں عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان حملوں سے نہ صرف شہری علاقوں کو خطرہ لاحق ہوا ہے بلکہ ماحولیات کو بھی طویل المدتی نقصان پہنچ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خارک جزیرے پر حملہ ہوا تو عالمی تیل منڈی میں شدید بحران پیدا ہو گا، پاسداران انقلاب
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایسے حملوں کے نتیجے میں مٹی اور زیر زمین پانی آلودہ ہو سکتے ہیں، جس کے اثرات کئی نسلوں تک محسوس کیے جا سکتے ہیں۔ ان کارروائیوں سے شہریوں کی صحت اور زندگی پر بھی سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس طرح کے حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں اور عالمی برادری کو اس پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو ان کارروائیوں پر جوابدہ ٹھہرایا جائے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











