پیر، 16-مارچ،2026
پیر 1447/09/27هـ (16-03-2026م)

آبنائے ہرمز میں بحری جہاز بھیجنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، جاپان

16 مارچ, 2026 11:58

جاپان کی وزیر اعظم نے واضح کیا ہے کہ حکومت نے اب تک آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کی حفاظت کے لیے بحری جہاز بھیجنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

جاپان کی وزیر اعظم سانی تاکائیچی نے پارلیمان کو بتایا ہے کہ حکومت نے آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کی حفاظت کے لیے بحری جہاز بھیجنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جاپان اس صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور یہ دیکھا جا رہا ہے کہ ملک اپنے قانونی دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے کیا اقدامات کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنگ ختم ہونے کے بعد بھی آبنائے ہرمز کی بحالی میں مہینوں لگ سکتے ہیں، ماہرین

اطلاعات کے مطابق جاپانی وزیر اعظم جلد واشنگٹن کا دورہ کریں گی، جہاں ان کی امریکی صدر کے ساتھ ملاقات متوقع ہے۔ اس ملاقات میں خلیجی بحران سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اتحادی ممالک سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ اس اہم سمندری راستے کو محفوظ بنانے کے لیے مشترکہ کارروائی میں شامل ہوں۔ آبنائے ہرمز دنیا کے تیل کی بڑی مقدار کی ترسیل کا راستہ ہے اور ایران نے جنگ کے دوران اس راستے پر سخت کنٹرول قائم کر دیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔