پیر، 16-مارچ،2026
پیر 1447/09/27هـ (16-03-2026م)

جدید ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ موجود ہے، نئے میزائل ابھی استعمال نہیں کئے، پاسداران انقلاب

16 مارچ, 2026 11:58

ایران کی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ جنگ کے باوجود ایران کے ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ محفوظ ہے اور جدید ہتھیار ابھی استعمال نہیں کیے گئے۔

ایران کی پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی نے کہا ہے کہ جنگ کے باوجود ایران کے پاس ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ موجود ہے اور جدید ترین ہتھیاروں کو ابھی محفوظ رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی خلیجی اتحادیوں کو ایران کیخلاف جنگ میں شامل کرنے کی کوشش

انہوں نے سرکاری نشریاتی ادارے کو بتایا کہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے ایران نے امریکی اور اسرائیلی اہداف پر تقریباً سات سو میزائل اور تین ہزار چھ سو ڈرون استعمال کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی فوجی صلاحیت گزشتہ برس ہونے والی مختصر جنگ کے بعد مزید مضبوط ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو میزائل اس وقت استعمال کیے جا رہے ہیں وہ دراصل ایک دہائی پہلے تیار کیے گئے تھے، جبکہ حالیہ برسوں میں تیار ہونے والے کئی جدید ہتھیار ابھی استعمال ہی نہیں کیے گئے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔