خارگ جزیرے پر جس سرزمین سے حملہ ہوا، اس کی تیل و گیس تنصیبات تباہ کر دیں گے، ایران

ایران کی مسلح افواج نے خبردار کیا ہے کہ اگر خارگ جزیرے پر موجود اہم تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، تو حملہ کرنے والے ملک کے تیل اور گیس کے تمام مراکز کو فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔
ایران کی مسلح افواج نے خبردار کیا ہے کہ خارگ جزیرے پر واقع تیل کی اہم تنصیبات پر کسی بھی حملے کی صورت میں ایران سخت اور فوری جوابی کارروائی کرے گا۔
ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے بیان میں کہا کہ اگر خارگ جزیرے کی تیل تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، تو جس ملک کی سرزمین سے یہ حملہ کیا جائے گا، وہاں موجود تمام تیل اور گیس کی تنصیبات کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا جائے گا۔
انہوں نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ خارگ جزیرہ ایران کی توانائی برآمدات کا انتہائی اہم مرکز ہے اور اس کے خلاف کسی بھی جارحیت کو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی خلیجی اتحادیوں کو ایران کیخلاف جنگ میں شامل کرنے کی کوشش
خارگ جزیرہ ایران کے جنوبی ساحل کے قریب واقع ہے اور اسے ملک کی توانائی برآمدات کا مرکزی مرکز سمجھا جاتا ہے۔ ایران کی بڑی مقدار میں خام تیل کی برآمدات اسی جزیرے کے ذریعے عالمی منڈیوں تک پہنچتی ہیں۔
اس جزیرے پر بڑے تیل ذخیرہ کرنے والے ٹینک، لوڈنگ ٹرمینل اور ایسے بندرگاہی نظام موجود ہیں، جو بڑے تیل بردار جہازوں کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









