ایران میں سات ہزار اہداف کو نشانہ بنایا جا چکا ہے، امریکی فوج

امریکی مرکزی فوجی کمان نے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کے بارے میں تازہ تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک ایران بھر میں تقریباً سات ہزار مختلف اہداف کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
فوجی حکام کے مطابق سات ہزار مختلف کارروائیوں کے دوران ایران کے ایک سو سے زائد بحری جہاز یا تو تباہ کر دیئے گئے ہیں یا انہیں شدید نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ اب تک چھ ہزار پانچ سو سے زیادہ جنگی پروازیں بھی انجام دی جا چکی ہیں۔
امریکی فوجی کمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے خلاف اس فوجی مہم میں مختلف جدید طیاروں اور عسکری وسائل کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ ان میں بی ون اور بی ٹو اسٹیلتھ بمبار طیارے بھی شامل ہیں، جب کہ مختلف جنگی طیارے بھی مسلسل کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ہزاروں مزید اہداف باقی ہیں، اسرائیل کا ایران کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
بیان کے مطابق ان حملوں کا مقصد ایران کے حکومتی اور فوجی ڈھانچے کو کمزور کرنا اور ایسے مقامات کو نشانہ بنانا ہے، جو فوری طور پر خطرہ بن سکتے ہیں۔
امریکی فوجی کمان نے مزید کہا کہ ان کارروائیوں میں خاص طور پر ان اہداف کو ترجیح دی جا رہی ہے، جو امریکی یا اتحادی مفادات کے لیے براہ راست خطرہ تصور کئے جاتے ہیں۔
فوجی حکام کے مطابق ایران کے مختلف فوجی مراکز، دفاعی تنصیبات اور دیگر حساس مقامات کو بھی اس مہم کے دوران نشانہ بنایا گیا ہے، تاکہ ایران کی عسکری صلاحیت کو محدود کیا جا سکے۔
امریکی کمان کے بیان میں کہا گیا کہ ان حملوں کا مقصد ایران کے سیکیورٹی ڈھانچے کو ختم کرنا اور خطے میں موجود خطرات کو کم کرنا ہے۔
فوجی حکام کے مطابق کارروائیاں جاری رہیں گی اور ایسے تمام مقامات کو نشانہ بنایا جائے گا، جنہیں فوری خطرہ سمجھا جاتا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










