ایرانی حملوں کی 61ویں لہر، علی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ، اسرائیل پر جدید میزائلوں کی بارش

ایران کی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے "وعدہ صادق چار” کے تحت 61ویں مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر میزائل حملے کئے ہیں۔
61ویں مرحلے میں فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں سو سے زائد فوجی اور سلامتی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔ بیان کے مطابق اس کارروائی کا مرکزی ہدف تل ابیب تھا، جو اسرائیلی فوجی اور سیکیورٹی سرگرمیوں کا اہم مرکز ہے۔ حملوں میں جدید میزائل نظام استعمال کئے گئے، جن میں خرم شہر چار، قدر، عماد اور خیبر شکن شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے طاقتور ترین رہنما علی لاریجانی کون تھے؟
کارروائی کو "یا ابو عبد اللہ الحسین” کے نعرے کے تحت انجام دیا گیا اور اسے علی لاریجانی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کا بدلہ قرار دیا گیا۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائی دفاعی نظام اس حملے کو روکنے میں ناکام رہا، جس کے باعث میزائل اپنے اہداف تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ یہ حملے دشمن کو واضح پیغام ہیں کہ ایران اپنی خودمختاری اور قیادت پر حملے کا بھرپور جواب دے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












