ایران کے جوہری پلانٹ پر حملہ، عالمی ادارے کی تصدیق

ایران کے جوہری توانائی کے پلانٹ پر حملے کی خبر نے عالمی سطح پر تشویش پیدا کر دی ہے، تاہم نقصان نہ ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
اقوام متحدہ کے تحت کام کرنے والے عالمی جوہری توانائی ادارے نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے جنوب مغربی علاقے میں واقع بوشہر جوہری بجلی گھر پر ایک میزائل نما شے آ کر گری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ، اسرائیلی حکمت عملی جنگ کو طول دینے کی کوشش قرار
ادارے کے مطابق اس واقعے میں نہ تو تنصیب کو کوئی نقصان پہنچا اور نہ ہی عملے کو کوئی جانی نقصان ہوا۔ تاہم اس واقعے نے جوہری سلامتی کے حوالے سے عالمی سطح پر تشویش پیدا کر دی ہے۔
ادارے کے سربراہ رافائل گروسی نے تمام فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں تاکہ کسی ممکنہ جوہری حادثے سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں معمولی غلطی بھی بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












