بدھ، 18-مارچ،2026
بدھ 1447/09/29هـ (18-03-2026م)

ایران جنگ سے خوراک کا بحران شدت اختیار کر گیا، اقوام متحدہ

18 مارچ, 2026 11:32

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ عالمی بھوک کے بحران کو سنگین ترین سطح تک پہنچا سکتی ہے۔

اقوام متحدہ کے عالمی خوراک پروگرام نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے خلاف جاری جنگ جون تک برقرار رہی تو مزید چار کروڑ پچاس لاکھ افراد شدید بھوک کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اس طرح دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد موجودہ سطح سے بھی تجاوز کر جائے گی۔

ادارے کے نائب سربراہ کارل سکاو نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا کہ خوراک، تیل اور جہاز رانی کے اخراجات میں اضافے نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ ان کے مطابق یہ بحران دنیا کو بھوک کی تاریخ کی بلند ترین سطح تک لے جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی حملوں کی 61ویں لہر، علی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ، اسرائیل پر جدید میزائلوں کی بارش

انہوں نے کہا کہ اس جنگ سے پہلے ہی دنیا ایک شدید غذائی بحران کا سامنا کر رہی تھی اور اب حالات مزید خراب ہو رہے ہیں۔ امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد امدادی راستے متاثر ہوئے ہیں، جس کے باعث امداد کی فراہمی میں تاخیر ہو رہی ہے۔

کارل سکاو کے مطابق شپنگ کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور کئی راستوں کو تبدیل کرنا پڑا ہے، جس سے امدادی سرگرمیاں مزید مہنگی ہو گئی ہیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ عالمی عطیات میں کمی آ رہی ہے کیونکہ ممالک اپنی توجہ دفاعی اخراجات پر مرکوز کر رہے ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری سے فوری اقدامات کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر بروقت مدد نہ کی گئی تو یہ بحران انسانی تاریخ کے بدترین سانحات میں سے ایک بن سکتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔